عمران خان18اگست کووزیراعظم کا حلف لیں گے: شیخ رشید

 
0
368

آصف علی زرداری نے بھی اپوزیشن کے اتحاد کے ختم ہونے کی جانب ہی اشارہ: ٹی وی چینل سے گفتگو

‏ اسلام آباد، اگست 15 (ٹی این ایس): نو منتخب  رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ  عمران خان کےبطوروزیراعظم کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے گئے ہیں،میں عمران خان کا تجویز کنندہ جبکہ فخرامام تائیدکنندہ ہیں، عمران خان18اگست کووزیراعظم کا حلف لیں گے،ان کےکاغذات نامزدگی ہم نےسب سےپہلےجمع کروائے۔

دوسری طرف شیخ رشید نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گپ شپ ہوئی تو انہوں نے بھی اپوزیشن کے اتحاد کے ختم ہونے کی جانب ہی اشارہ کیا۔

شیخ رشید نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کچھ اور ہے، کل کچھ اور ہو گی اور پرسوں کچھ اور ہو گی، حالات بدلے ہوئے ہوں گے۔ میں تو پہلے کہہ چکا تھا کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں آ سکتیں۔ میری آج اسمبلی میں آصف علی زرداری سے گپ شپ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جو آپ ٹی وی میں کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار لائے گی اور پیپلز پارٹی کا اپنا امیدوار ہو گا