ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کا اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ زیر تعمیر لاہور روڈکا معائنہ ،کام کے معیار کی جانچ کی

 
0
586

کام کے معیار میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا: ایس ڈی او ہائی وئے اور ٹھیکیدار کو ہدایت

سرگودھا، اگست 16 (ٹی این ایس):ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ زیر تعمیر لاہور روڈکا معائینہ کیا۔اس دوران ایس ڈی او ہائی وئے اور ٹھیکیدار بھی موقع پر موجود تھے۔ دوران  معائینہ کام کے معیار کوچیک کرنے کے لیے روڈ پر سے چار مختلف جگہوں پر پٹ(Pits) لگا کر مٹریل کے نمونے اکٹھے کیے گئے تاکہ اُس کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جا سکے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایس ڈی او ہائی وئے اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کے معیار میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ دوران انسپکشن ٹھیکیدار اور ایس ڈی او نے بتایا کہ ابھی تک 72کرڑو روپے کے فنڈز جاری ہونا باقی ہیں جن کو جاری کروانے کے لیے محکمہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دوران انسپکشن یہ بات سامنے بھی آئی ہے کہ روڈ کی 05 انچ موٹائی رکھی گئی تھی اب اس کی مقدار 9انچ کرنے کے لیے محکمہ ہائی وئے نے لیٹر لکھا ہوا ہے۔عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے محکمہ ہائی وئے اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کے معیار میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے اور کام T.S Estimateکے مطابق مقرر ہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ لاہور روڈ میں پرانی سٹرک کو اکٹھار کر اس کے اوپر 12انچ پتھر کی تہہ ڈالی گئی ہے اور اس کے اوپر 5انچ موٹی اسفالٹ کی تہہ ڈالی جانی ہے۔ 3انچ موٹی تہہ ڈالی جا چکی ہے جبکہ2انچ موٹی تہہ ابھی ڈالنی بقایا ہے۔