میاں شہباز شریف کی پاکستان نژاد مہرین فاروقی کو آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

 
0
408

لاہور اگست 16(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پاکستانی نژاد مہرین فاروقی کو بطور آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ،ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہرین فاروقی کا آسٹریلوی سینیٹ میں منتخب ہونا تمام پاکستانیوں کے لئے باعث فخر ہے ،اور پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔


واضح رہے کہ مہرین فاروقی کا تعلق گرین پارٹی سے ہے اور وہ نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں، قبل ازیں وہ نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔مہرین اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔مہرین پاکستان میں پیدا ہوئیں اور 1992 میں فیملی کے ساتھ آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔