شہری پر تشدد ، تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

 
0
372

کراچی اگست 16(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ، عمران علی شاہ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کوشہری پرتھپڑوں کی بارش کرنا مہنگا پڑگیا، پارٹی نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے رکنیت ایک ماہ کے لئے معطل کی ہے، فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کرے گی۔
یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔بعد ازاں نو منتخب رکن نے شہری کے گھر جاکر ان سے معافی مانگی تھی۔تحریک انصاف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران علی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور جواب طلب کیا تھا۔خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تشدد کا نشانہ بنایا وہ ایک سرکاری افسر تھا۔