مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

 
0
563

کراچی اگست 16(ٹی این ایس)پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار سید مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔سندھ کی نومنتخب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں سید مراد علی شاہ نے 97 ووٹ حاصل کیے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد شہریار خان مہر 61 ووٹ لے سکے۔ تحریک لبیک کے تین رکن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔سید مراد علی شاہ سیہون کی صوبائی نشست پی ایس 80 اور شہریار مہر پی ایس 8 شکارپور سے کامیاب ہوئے تھے۔ مراد علی شاہ دوسری بار وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ پہلی بار 2016 میں منتخب ہوئے تھے۔