چینی وزیر اعظم عمران خان کو بذات خود مبارکباد دیں گے،چینی سفیر

 
0
416

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس): چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئےنیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا چینی وزیر اعظم عمران خان کو بذات خود مبارکباد دیں گے، چین کے پاکستان کے ساتھ دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان میں چین کے سفیر نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک چین تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، چینی قیادت نئی حکومت کیساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے۔سفیر نے مزید کہا چینی وزیراعظم 20 اگست کو بذات خود ٹیلی فون کرکے عمران خان سے بات کریں گے اور مبارکباد دیں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چین کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چینی قیادت کےجذبات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں پاک چین تعلقات میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے،ہم چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔یاد رہے 30 جولائی کو بنی گالا میں چینی سفیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ کہ دونوں ممالک کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے، پاکستان کی انتظامیہ ڈھانچے میں اصلاحات کی ویژن کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے قانون کی بالادستی ویژن کی بھی حمایت کرتے ہیں۔