پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، ترجمان دفترخارجہ

 
0
403

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس): ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گردکا پکڑاجانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت پوشیدہ نہیں، کلبھوشن جیسے دہشت گردکا پکڑا جانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔عمران خان کےخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ترجمان نے کہا بھارتی میڈیا کوبڑا ہونے کی ضرورت ہے اور میرا خیال ہے یہی ہیڈ لائن ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، امریکا سے فوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے، اس معاملہ پربات چیت جاری ہے۔کشمیر سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں پانچ کشمیریوں کوشہید کیا گیا، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پرتشویش ہے۔ترجمان نے افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول بہتر بنانے کے لیے باڑ لگا رہےہیں، افغان مہاجرین کی واپسی پرافغان وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔