پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ، اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کرکٹر ناصر جمشید پر 10سال کی پابندی عائد

 
0
474

لاہور اگست17(ٹی این ایس)پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشیدکے خلاف پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈکی5 خلاف ورزیوں پرچارج شیٹ جاری کر دی ہے جن میں ناصرجمشیدپرفکسنگ،کرپشن کی یقین دہانی،پیشکش قبول کرنے ، رضامندی ظاہرکرنا،اکسانااوررپورٹ نہ کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔پی سی بی نے ناصرجمشید کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کوبھجوایا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹربیونل نے ناصر جمشید کو 10سال کی پابندی کی سزا سنا دی لیکن کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا لیکن ناصر جمشید ہر طرح کی کرکٹ سے دوررہیں گے۔

واضح رہے کہ ناصر جمشید پہلے بھی عدم تعاون پر ایک سال کی سزا بھگت چکے ہیں۔