اسلا م آباد: تھانہ مرگلہ  کی حدود میں چند ہی دنوں کے دوران  اجتماعی عصمت دری  کا دوسرا واقع پیش

 
0
404

جنسی درندوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر سرگودھا کی ایک دوشیزہ کی  عصمت تار تار کردی

اسلا م آباد، اگست  17(ٹی این ایس): ایف نائن پارک  میں اجتماعی عصمت دری  کے حالیہ واقع  کے چند روز بعد ہی اسی نوعیت کا ایک اور دل  سوز واقع پیش آیا، جنسی درندوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر سرگودھا کی ایک دوشیزہ کی  عصمت تار تار کردی۔

عائشہ اللہ دتہ  نامی مذکورہ خاتون نے  تھانہ مرگلہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چار ماہ پہلے اسکے انٹرنیٹ کے ذریعہ  کوشاب کے ملک شہزاد کیساتھ تعلقات قائم ہوئے۔ نعد ازاں اس نے سبز باغ دکھائے اور نوکری کا جھانسہ دیکر اسلام آباد لے آیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ  ہمارے ساتھ ملک شہزاد کا مینیجر  خدا بخش ساکنہ سرگودھا بھی تھا اور وہ دونوں 14 اگست کی شام F/8سیکٹر میں کاغان روڈ پر واقع  نیو شیلٹن گیسٹ ہاؤس میں لے گئے جہاں اسکی عصمت تار تار کردی گئی۔ متاثرہ خاتون نے  مجرمین کو جلد از جلد پلڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے  اور اسے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے

دریں  اثناء اسلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہے  بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے شیلٹن گیسٹ ہاؤس کے منیجر کی ملی بھگت سے واردات کی اور وہ تینوں فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کو پولیس کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند دن پہلے ہی  تھانہ مارگلہ کی حدود میں ہی  ایف نائن پارک میں خاتون سے سی ڈی اے اہلکاروں نے زیادتی کی تھی۔