مرادعلی شاہ کی وزیراعلی ہاؤس آمد، پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

 
0
382

کراچی19اگست(ٹی این ایس)مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے والےسید مراد علی شاہ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ایک بار پھر وزیراعلی ہاؤس پہنچنے پر سندھ پولیس کے چاق و چوبنددستے نے وزیر اعلیٰ کاپر تباک استقبال کیااورانھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔گذشتہ روز مراد علی شاہ نے مسلسل دوسری باروزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سےحلف لیا۔