پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے :آصف زرداری

 
0
336

کراچی اگست 19(ٹی این ایس)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہناہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے ۔اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ،ان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے