لاہور، اگست 19 (ٹی این ایس): سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔
سیمل نے بتایا ہے کہ حملہ جوبلی ٹاون لاہور میں واقع المنور سکول کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے حملہ کیا
انھوں نے کہا یہ ایک قاتلانہ حملہ تھا اور یہ چوتھی بار کیا گیا۔
انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انکی اور انکے اہل خانہ کی جان کو سنگین خطرات لا حق ہیں چنانچہ تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیمل کامران کی سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کیساتھ قانو نی جنگ چل رہی ہے۔
انھوں نے راجہ بشارت کے خلاف درخواست دی ہوئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ان کی راجہ بشارت سے شادی ہوئی تھی مگر اب وہ اہلیہ تسلیم نہیں کررہے، ان کا یہ بھی الزام ہے کہ راجہ بشارت اوران کےگھر والوں نے انھیں تشدد کرکے نکال دیا ۔