بھکر ،پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشت گردگرفتار, دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد 

 
0
575

بھکر اگست 25(ٹی این ایس)بھکر شہر میں پولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ایک قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے بہل روڈ پر واقع جھگڑ قبرستان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران 2دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور خودکش برآمد ہوا ہے، ملزمان کی شناخت شہزاد اور انس کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔