تنگوانی، جولائی 24 (ٹی این ایس): کندھکوٹ کے قریب انڈس ہائی وے ملیر کے قریب کار اور مسافر کوچ میں زوردار تصادم ہو پڑا دو بھائی جان بحق، عورت سمیت 7 افراد زخمی، سرکاری اسپتال کے اندر سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ کے قریب انڈس ہائی وے کشمور روڈ کے قریب خیبرپختوانخواہ سے کراچی جانے والی کوچ کے سامنے آنے والی کار سے زوردار تصادم ہو پڑا جس کے نتیجے میں کار سوار دو بہائی قلندربخش دایو اور کریم بخش دایو ولد خان محمد دایو جس کا تعلق ھمایوں ضلع جیکب آباد کے رہائشی تھے جبکہ کار سمیت مسافر کوچ کے مسافروں میں عورت سمیت 7 افراد زخمی ہو پڑے جس میں اصغرعلی دایو، فوزیہ، رحمانی خاتوں، بخت علی اور محمد ایوب شامل ہیں ایسے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقے والے پہنچ کر جانبحق ہونے والے اور زخمیوں کو باہر نکالا جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے جانبحق ہونے والے اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال لایا گیا جہاں خاص علاج کی سھولت نہیں ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال کے میدان میں فرسٹ ایڈ دیکر دیگر شہر منتقل کیا گیا حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی نعشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کئے گئے کار مکمل تباھہ ہو گئی جبکہ مسافر کوچ بہی حادثے کے باعث متاثر ہو گئی۔













