کوروناوائرس، پاکستان ریلوے کا 11 روٹس پرمزید ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

 
0
219

اسلام آباد مارچ 21 (ٹی این ایس): پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے پر بندکیا جارہا ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34بند جب کہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔