مسافر گھروں سے نکلنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں، تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ

 
0
323

اسلام آباد مارچ 21 (ٹی این ایس): ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔

پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 512ہوگئی، جن میں سے 3 جاں بحق اور 5 مریض صحت یاب ہوگئے۔