پاکستان کی حکومت ،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے،اسد قیصر

 
0
283

اسلام آباد اکتوبر 22 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ستائیس اکتوبر کو پاکستان کے عوام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یہ دن منائیں گے۔ پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے۔ اگر کشمیری مسلمانوں کا حوصلہ اور اعتماد ختم ہوا تو یہ ایک بہت بڑا نقصان ہو گا لہٰذا کشمیر میں ہونے والے بد ترین مظالم کی پیش نظر اپوزیشن کا احتجاج ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔
ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے اس وقت کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے صوابی کی عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت میں پورے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیدہ ضلع صوابی میں بلترتیب 7 اور 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بوائز و گرلز ڈگری کالج کے نئے بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ صوابی کی عوام سے کیے تمام وعدوں کو پورا کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے میرا ساتھ دیا کہ میں بھی اسی جذبے اور نیت کے ساتھ صوابی کی عوام کی خدمت میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد تعلیم اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہی ہے جس سے تعلیمی نظام میں جدت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل نے گھیرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ہمیں کمزور ترین معیشت ورثے میں ملی تھی۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پائیدار اور عوام دوست فیصلوں کی بدولت ملک معاشی بحران پر قابو پا رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے گے فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ اسپیکر نے لائن کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی شہری آبادی جو فائرنگ کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہ ہماری مسلح افواج نے بروقت کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا جس پر افواج پاکستانی تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر کو طاقت کے زور سے دبا نہیں سکتا۔