کراچی اگست 25(ٹی این ایس)انسدادہشتگردی عدالت نے شہری کے اغوا،تشدداورقتل کے کیس کی سماعت میں3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق شہری کے اغوا،تشدداورقتل کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے شہری آزاد حسین کو اغوااور تشدد کے بعدقتل کردیاتھاجبکہ ملزمان کے خلاف 2011 میں پیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ملزمان میں نورالدین،صلاح الدین عرف سلو،کامران عرف مکینک شامل ہیں۔عدالت نے شہری کے اغوا،تشدداورقتل کے کیس کی سماعت میں3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔