یومِ دفاع ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منانے کا فیصلہ

 
0
3246

راولپنڈی اگست 25(ٹی این ایس)رواں سال چھ ستمبر کو یومِ دفاع منفرد انداز میں منایا جائے گا۔ شہدا کی جائےِ شہادت، مزارت اور لواحقین تک پہنچ کر ان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔چھ ستمبر یومِ دفاع پاکستان وطن کے شہدا کے نام، رواں سال یومِ دفاع ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منانے کا فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم چھ ستمبر کو منفرد انداز میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرے گی، ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ ہو گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے لواحقین قوم کے عظیم ہیرو اور سرمایہ ہیں، اس منفرد یومِ دفاع کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی جلد بتائی جائیں گی۔