وزیر خارجہ کا سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس

 
0
375

سینیٹر جان مکین کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد اگست 26(ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جان مکین کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جان مکین نے بطور چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی پاک امریکا تعلقات بہتر بنائے، انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹر جان مکین کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے ، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔