بھارتی واٹر کمیشن کا وفد کل پاکستان آئے گا

 
0
376

اسلام آباداگست 26(ٹی این ایس):نئی حکومت بنتے ہی بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں9 رکنی وفد کل پاکستان پہنچ رہاہے،بھارتی واٹر کمیشن اورپاکستانی واٹرکمیشن کےوفودکےاسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کےمطابق مذاکرات میں بھارتی اور پاکستانی واٹر کمشنرز اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، پاکستان نےدریائے چناب پر2 نئے آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔ان آبی منصوبوں میں پاگلدول اور کلنائی کے منصوبے شامل ہیں،یہ منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی سےباز رہے، ذرائع نےمزیدبتایاکہ بھارتی وفدپاکستانی اعتراضات کا جواب دے گا، جبکہ مذاکرات کے بعدمشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا۔