عدلیہ مخالف نعروں کا جرم، پولیس نے2ملزمان کوگرفتارکرکےاے ٹی سی میں پیش کردیا

 
0
383

‏اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس):اےٹی سی میں الیکشن کمیشن کےسامنےعدلیہ مخالف نعروں کے کیس میں پولیس نے2ملزمان کوگرفتارکرکےاے ٹی سی میں پیش کردیا۔

گرفتارملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں گرفتارملزم پرویزاختر5روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکر دیا گیا۔

ملزمہ شہزادی کوثرگیلانی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا‏کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کےجج شاہ رخ ارجمندنےکی۔