بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

 
0
408

کوئٹہ اگست 29(ٹی این ایس) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسردار یارمحمد رند بھی موجود ہیں۔اس موقع پرعمران اسماعیل نے کہا کہ سردار یارمحمد رند کی خصوصی دعوت پرکوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، کوشش ہے بلوچستان میں ہماری پالیسی کا مثبت آغاز ہو۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل بغیرپروٹوکول کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور مسافروں کے ساتھ لائن میں لگے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل شام کو کوئٹہ سے کراچی واپس روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔