ایل ڈی اے ،ٹیپا نے میٹرو بس ،اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا 21ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دیا

 
0
769

کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس ، ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، سرکاری افسران سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں
لاہور اگست 29(ٹی این ایس )ایل ڈی اے اور ٹیپا نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا 21ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دیا ،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس ، ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، منصوبے پر کام کرنے والے سرکاری افسران سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ فراہم کئے گئے ریکارڈ میں پی سی ون ، پی سی ٹو ، نظر ثانی شدہ پی سی ون ، منصوبوں کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ مرتب کردہ ریکارڈ 21ہزار صفحات پر مشتمل ہے جو فوٹو کاپیوں پر مشتمل ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں ، ان کے بینک اکاؤنٹس، حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، ادائیگیوں کا ریکارڈ اور دونوں منصوبوں پر کام کرنے والے افسران کی تمام تر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق افسران ، انجینئر، کنٹریکٹرز کا ڈیٹا اور دیگر ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے ایف آئی اے کو بھی فراہم کیا جائے گا۔