لاہورمیں ڈاکو راج، چند گھنٹوں میں 12 وارداتیں

 
0
3509

لاہور،اگست 25 (ٹی این ایس):  لاہورشہر میں ڈاکو راج قائم ہوگیاہے جس اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  صرف چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں  ڈاکہ زنی کے 12 واقعات کا پیش آنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صرف شاہدرہ میں ہی دو گھنٹے کے دوران پانچ ڈاکے پڑ ے۔شاہدرہ کے  فرخا آباد میں شہری شرافت سے 2 لاکھ 18 ہزار لوٹ لیے گئے۔شاہدرہ مینروڈ پر شہری کرامت سے 8 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،شاہدرہ رحمان سٹی میں یکے بعد دیگرے دو ڈاکووں نے تین مقامات پر شہریوں کو لوٹ لیا۔شاہدرہ میں ہی موبائل ٹاور کی بیٹریاں لوٹ لی گئیں۔

ساندہ میں پانچ ڈاکووں نے دو افراد کو لوٹ لیا ۔ڈاکو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا کر گئے،پرانی انارکلی مالروڈ پر واحد نامی شہری سے 30 ہزار اور موبائل لوٹ لیا گیا

گلشن راوی میں امانت علی سے بھی 35 ہزار نقدی اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔شفیق آباد میں شہری علی عمران سے 10 ہزار اور موبائل لوٹ لیا گیا،فیکٹری ایریا میں ڈاکووں نے شہری جنید سے 12 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا،ٹبی سٹی میں  ڈاکو شہری اسلم سے  ہزاروں کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

باغبانپورہ میں ڈاکو گلفامجنرل سٹور سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون  اور داتا دربار کے قریب شہری سرفراز سے ڈاکو دس ہزار نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔