ہمارے چیئرمین عمران خان جو بھی وعدے کرتے ہیں ،پورا کرتے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی 

 
0
767

بلوچستان کے عوام کے مسائل پر اس سے پہلے کوئی توجہ نہیں دی گی لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل سب حل کئے جائیں گے
بلو چستان کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولیت کوشش ہے جسے ہم ضرورحل کرینگے، ،صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ اگست 29(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پارٹی کے چیئرمین عمران خان جو بھی وعدے کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں بلوچستان کے عوام کے مسائل پر اس سے پہلے کوئی توجہ نہیں دی گی لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل سب حل کئے جائیں گے الیکشن میں ایک ووٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ ویسے ہمارے صدارتی گیم نمبر پوری ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود جہاں بھی ہمیں ووٹ نظر آئیں گا ہم وہاں ضرورت جائیں گے ہم خالی میدان نہیں چھوڑے گے بلوچستان کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولیت کوشش ہے جسے ہم ضرورحل کرینگے ۔

انہوں نے یہ بات بد ھ کے روز خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچنے پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین ان کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے تھے اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عار ف علوی جہانگیر ترین کا پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند اور پارٹی کے دیگر عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم نے جو وعدے کیئے انہیں ہر حال میں پورا کرینگے۔

انہوں نے کہا ہمارے پاس مرکز میں اور پنجاب میں اکثریت تھی ہم نے وہاں حکومت بنائی بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کو اکثریت حاصل تھی پہلے ان کو حکومت بنانے کا حق حاصل ہے پی ٹی آئی بلوچستان عوامی (باپ) آپس میں اتحادی ہے اور کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بار ے میں پوچھے گے اس بارے میں جواب وہی دے سکتے ہیں انہوں نے کہا جلد ہی آپ کو اچھی خبریں ملیں گی ۔

اس سے قبل پارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل ہوگی ہماری گیم نمبر پوری ہوچکی ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھی ہم اپنے اتحادی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا اسے جاری رکھیں گے بلوچستان میں بھی ہمارے پارٹی کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا اتحاد اور یہ اتحاد قائم ومضبوط ہے انہوں نے کہا بلوچستان میں اس سے قبل جو بھی حکومت آئی اس نے وعدے مگر ہم بلوچستان کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم صرف وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی طور پر ثابت کرینگے کے ہم وعدے پورے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے 22سالوں سے جو ایشو حل نہیں ہوئے ہو ہم حل کرینگے ہم اصول پرست لوگ ہیں ہم اصولوں پر سودا بازی نہیں کرتے انہوں نے کہا صدارتی الیکشن میں جو بھی سیاسی جماعتیں حصہ لیں رہی ہے ان کو پوا حق کہ وہ دوسرے سیاسی جماعتوں سے رابطے قائم کریں اور ووٹ حاصل کریں۔ ہمارا امیدوار کامیاب ہوگا کیونکہ ہم نے اپنے گیم نمبر پورے کرلئے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف کا صدر صرف پارٹی کا صدر نہیں ہوگا بلکہ پورے پاکستان کا صدر ہوگا انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ بلوچستان سے بھی ہمیں باری اکثریت سے ووٹ ملیں گے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ مل بیٹھ کر اس شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے۔ صدر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کے نزدیک تمام سیاسی جماعتیں چاہئے ان کو کسی نے ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہوں قابل احترام ہے ۔