غریب عوام کو صاف پانی اور گھر کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی‘میاں محمود الرشید

 
0
519

عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدرامد یقینی بنائیں گے‘صوبائی وزیر ہاؤسنگ 
لاہور اگست 29(ٹی این ایس)صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ غریب عوام کو صاف پانی اور گھر کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی،عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدرامد یقینی بنائیں گے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ محمد حسن اقبال و دیگر عملے سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہیں وزارت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے جمعہ کے روز محکمانہ بریفنگ کے لئے اجلاس طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو صاف پانی اور گھر کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی،عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدرامد یقینی بنائیں گے۔