لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی

 
0
427

لاہور جولائی18(ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عوامی عہدہ اور پبلک آفس رکھنے کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب خاندانی کاروبار سے منسلک رہے۔

انہوں نے نواز شریف کو 6 ارب روپے مالیت کے تحائف دئے جس کا کسی منی ٹریل میں ذکر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی ذاتی شوگر مل کے لیے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے ان کی آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ اس درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا