فضل الرحمن کا اقتدار سے باہر رہناایسے ہے جیسے پانی بنا مچھلی، لیکن لگ رہا ہے اس بار مچھلی کوپانی نہیں ملے گا۔عمران خان

 
0
377

اسلام آباد جولائی 07(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کا دوسرا نام مقناطیس رکھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کا اقتدار سے باہر رہناایسے ہے جیسے پانی بنا مچھلی، لیکن لگ رہا ہے اس بار مچھلی کوپانی نہیں ملے گا۔انہوں نے آج کوہاٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کوعوام کیلئے فیصلہ کن دن ہے۔امیدواروں کومت دیکھیں صرف بلے پرمہر لگائیں۔
اقتدار میں آکر کسی کوبھی غلط کام نہیں کرنے دوں گا یہ میری ذمہ داری ہے۔اقتدار میں آکر وزیراعظم اور گورنرزہاؤسز کوعوام کیلئے کھول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ10سال پہلے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکا کیا۔ دونوں نے دس سال حکومت کی۔یہ حکومت پاکستان میں کرتے ہیں لیکن چھٹیاں بیروں ملک مناتے ہیں۔ کرپشن ملک کے اداروں کوتباہ کردیتی ہے۔
بائیس سال پہلے کہا تھا کہ کرپشن ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن سے اداروں کوتباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا توملک میں کرپشن ختم کرکے دکھاؤں گا۔اس سے قبل انہوں نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی جوبنیاداسلامی اصولوں پر رکھی گئی اس کی بنیاد پرمسلمانوں نے طویل عرصہ دنیا پرحکومت کی۔
میرا ایمان ہے کہ ہم اصولوں پرعمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر10پہلے قرضہ چھ ہزار ارب اور آج 27ہزار ار قرض ہے۔ہم قانون کی بالادستی کانظام قائم کریں گے۔نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کہ میری بیٹی اور عام آدمی کیلئے ایک قانون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 300ارب کا جواب دینا ہے۔جبکہ نوازشریف جھوٹ پرجھوٹ بولتے رہے۔تاہم کل کے فیصلے میں سب کچھ سامنے آچکا ہے۔
ن لیگ کے لوگوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ نے اللہ کوجواب نہیں دینا ۔اللہ نے جتنے موقعے نوازشریف کودیے اتنے موقعے کسی کونہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ یا رکھیں جیت کی صورت میں اپنے پاؤں زمین سے نہ اٹھنے دیں۔اللہ کی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے انسان فانی ہے۔پاکستان کودلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔آج ہم سب پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک کوملکر آگے لیکر چلیں۔
انہوں نے کہاکہ کوئی اپنے آپ کومسلمان نہیں کہہ سکتا جونبی پاک ﷺ کوآخری نبی نہیں مانتا۔راجا ظفرالحق کی رپورٹ کوقوم کے سامنے لایا جائے۔پتا چلنا چاہیے کن لوگوں کوخوش کرنے کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔اس موقع پر پیرآف گولڑہ شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کویقین دلایا کہ ملک میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔