حوالدار لالک جان شہید کا 19واں یوم شہادت منایا گیا

 
0
1547

, وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
اسلام آباد جولائی 07(ٹی این ایس)حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت ہفتہ کو ملک کی سرحدوںکے دفاع کے لئے کوئی کوشش نہ چھوڑنے کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔حوالدار لالک جان شہید 1999میں کارگل جنگ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔حوالدار لالک جان یکم اپریل 1967 کو گلگت بلتستان کے ضلع غدر کی یسین وادی میںپیدا ہوئے اور 10دسمبر 1984کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ جب کارگل جنگ چھڑ ی وہ اس وقت ناردرن لائٹ انفنٹری ریجمنٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔انھیں 1999میں کرگل جنگ کے دوران انتہائی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میںنشان حیدر سے نوازا گیا۔لالک جان شہید نے کارگل کی فرنٹ لائن پر وطن کے دفاع کے لئے لڑتے ہوئے 7 جولائی کو جام شہادت نوش کیا۔ہفتہ کو ان کا 19واں یوم شہادت منایا گیا۔