راولپنڈی جولائی 07(ٹی این ایس) خواجہ سرائوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈسٹرکٹ عمل درآمدکمیٹی تشکیل دے دی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اس عمل درآمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
جبکہ سی پی او راولپنڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادراراولپنڈی، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو)راولپنڈی،نمائندگان ٹرانس جینڈر کمیونٹی الماس بوبی اور رضوان ببلی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی اس کمیٹی کی سیکرٹری ہوں گی۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (ڈی آئی او)،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ سی ڈ ی بھی اس کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔ٹرانس جینڈر کمیونٹی(خواجہ سرائوں) کی شناخت اور ضلع بھر میں ان سے متعلق آگاہی کی فراہمی ڈسٹرکٹ عمل درآمدی کمیٹی کے ٹی آر اوز میں شامل ہوگی۔ علاوہ ازیں نادرا کے ذریعے خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کروانے کے سلسلے میں آسانیاں پید ا کرنا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔