پنجاب فوڈاتھارٹی:مزنگ میں جانوروں کی آلائشوں سےتیل تیارکرنیوالا یونٹ پکڑلیا

 
0
666

لاہوردسمبر 23(ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے سے بچنے کے لیے ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش بنانے والوں نے رہائشی علاقوں کا رخ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں مزنگ کے گنجان آباد علاقے میں جانوروں کی آلائشوں سے تیل تیار کرنے والا فیٹ رینڈرنگ یونٹ نے پکڑا گیا۔

ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل آ پریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز اینیمل فیٹ رینڈرنگ یونٹ سے 2400 کلو فیٹ، بھاری مقدار میں آلائشیں برآمد کر لی گئیں۔آلائشوں اور چربی سے تیل تیار کر کے خوردنی تیل اور گھی بنایا جا رہا تھا۔ مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کے تیار ڈبے بھی موقع سے برآمد کر لیے گئے۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ شہر بھر سے مرغیوں کی آلائشوں، جانوروں کی چربی کو اکٹھا کر کے تیل تیار کیا جاتا تھا۔ رہائشی علاقے میں ہونے کے سبب یونٹ چھپا رہا تا ہم ویجیلنس سیل نے سراغ لگا لیا۔

اے ڈی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ چربی سے نکلا تیل انسانی استعمال کے لیے مضر ہے، صرف بائیو ڈیزل یا صابن سازی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عوام الناس ہمیشہ با اعتماد اور مستند جگہ سے خریدی گئی اشیاء خوردونوش استعمال کریں۔