آل پارٹی کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ کو جواب دینے کیلئے ہونی چاہیے،وزیر داخلہ

 
0
270

نارووال دسمبر 23(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آل پارٹی کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ کو جواب دینے کیلئے ہونی چاہیے، کانفرنس کا مقصد عالمی طاقتوں کو جواب دینا چاہیے، بھارت اور بنگلہ دیش میں دھرنے نہیں ہوتے، ڈاکٹر طاہر القادری یہ سارے آپ کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، خود الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں اور آپ کو دھرنے میں ڈال دیا ہے۔

ہفتہ کو احسن اقبال نے یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے اور معیشت ترقی کررہی ہے، بھارت اور بنگلہ دیش میں دھرنے نہیں ہوتے، قومیں دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں بنتی، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کو ختم کرنا چاہے، پاکستان کو انتشار اور دھرنوں کی نہیں یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری یہ سارے آپ کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، خود الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں اور آپ کو دھرنے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ کو جواب دینے کیلئے ہونی چاہیے، اگر ہم ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے رہے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔