چوہدری نثار کے نقطہ نظر سے اختلاف ہے، پارٹی کے مشکل وقت میں انہیں اختلاف کے باوجود خاموشی اختیار کرنی چاہیئے تھی: پرویز رشید

 
0
464

اسلام آباد دسمبر 23(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مشکل وقت میں انہیں اختلاف کے باوجود خاموشی اختیار کرنی چاہیئے تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اداروں کو بہتر بنانے سیاسی جماعتوں کے منشور کا حصہ تھا عدل کا مطلب سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا ہے، نواز شریف تحریک عدل چلا رہے ہیں وہ ٹکراؤ نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف پارٹی میں سب سے بڑے رہنما ہیں، مریم نواز کسی عہدے کیلئے موزوں ہیں یہ فیصلہ وقت کرے گا،

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے نقطہ نظر سے اختلاف ہے پارٹی مشکل میں تھی، تکلیف میں تھی اور ایک امتحان سے گزر رہی تھی ہر طرف سے ہم پر گولہ باری کی جارہی تھی، چوہدری نثار اس گولہ باری کا حصہ بننے کی بجائے خاموشی رہتے تو بہتر تھا، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو اختلاف تھا تو پارٹی اجلاس میں اس پر بحث کی جاتی مشکل وقت میں اختلاف کے باوجود خاموش رہنا بہتر تھا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی ذمہ داریاں امن طریقے سے ادا کر رہے ہیں