بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ماوری میمن

 
0
376

اسلام آباد دسمبر 23(ٹی این ایس)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بسنے والی کوئی مستحق خاتون بی آئی ایس پی کی مالی معاونت سے محروم نہ رہے، بی آئی ایس پی اپنی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، معززین اور بی آئی ایس پی مستحقین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ماروی میمن نے ہفتہ کو آزاد کشمیرمیں وادی نیلم کے گاؤں کنڈل شاہی اور تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی کے سٹاف بینیفیشریز سے ملاقات کی۔ ماروی میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آزادکمشمیر میں کنٹرول لائن پر بسنے والی کوئی مستحق خاتون بی آئی ایس پی کی مالی معاونت سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدو جہد اور انکے حق خود ارادیت کیلئے سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کو روکوانا چاہیئے اور بھارت کو مذ اکرات پر آمادہ کرنے کے لئے دباو ڈالنا چاہیئے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کے استحکام کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ بی آئی ایس پی کا سروے ملکی میں غربت کی حقیقی صورتحال کو سامنے لائے گا تاکہ حکومت کی مسائل کے حل کی بہتر طور پر نشاندہی ہو سکے، بی آئی ایس پی کے تحت سروے فروری 2018میں شروع کیاجائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ NSER اپڈیٹ کیلئے کیا جانے والا نیا سروے ایل او سی کے نزدیک رہنے والے آبادی کے 100%سروے کو یقینی بنائے گا۔کیونکہ یہاں زندگی بسر کرنے والے افراد خوفزدہ ہیں اور یہاں غربت بہت زیادہ ہے لہذا بی آئی ایس پی مکمل سروے کرنے کی تمام تر کوششیں کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی مستحق گھرانہ سروے سے نہ رہ جائے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے آزادکمشیر میں وسیلہ تعلیم کو دو نئے اضلاع نیلم اور حویلی میں شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم آزادکشمیر کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور باغ میں پہلے ہی اپنے کام کا آغاز کر چکا ہے۔ تینوں اضلاع میں وسیلہ تعلیم پروگرام سے چالیس ہزار دو سو بیس بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ وسیلہ تعلیم پروگرام سے وادی نیلم اور حویلی میں اندازاً چھبیس ہزار بچے مستفید ہو سکیں گے۔ راجہ یوسف خان ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)، ارسل خان صدیقی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع نیلم اور ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ یوسف خان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو بی آئی ایس پی کی جانب سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ماروی میمن کا آزاد کشمیر دورے اور ایل او سی کے نزدیک رہنے والے لوگوں کی حالت کو سمجھنے پر شکریہ ادا کیا۔ جہاں انہوں نے کنڈل شاہی میں بی آئی ایس پی کی بینیفشیرز سے ان کے گھروں پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے نرگس بی بی سے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ملنے والی ماہانہ کیش گرانٹ کی شفافیت اور اسکے استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔