مردان اگست 29(ٹی این ایس)تخت بھائی سر کل پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لڑکی اغواءکرنے والا ملزم گرفتار لڑکی بازیاب کروا لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان کیپٹن(ر) واحد محمود کی خصوصی احکامات کو جاری رکھتے ہوئے اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو کے زیر نگرانی لوند خوڑ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران لڑکی کے اغواءمیں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں 24 جولائی کوغفران ساکن مکان آباد لوند خوڑ نے پولیس سٹیشن لوند خوڑمیں ان کی بیٹی مسماة ہماء کی مبینہ اغوا کی رپورٹ درج کی تھی۔جس پرایس ایچ تھانہ لوند خوڑبمع تفتیشی ٹیم نے جدیدسائینسی خطوط اورشفاف تفتیش کی بنیاد پر ملزم تک رسائی حاصل کر لی اور ملزم شہزاد ولدریاض ساکن مکان آباد لوند خوڑ کو گرفتار کر کے مغویا لڑکی کو بازیاب کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ علاقہ کو جرائم سےپاک کرنے،عوام کی جان و مال کی حفاظت،مظلوم کو حق اور ظالم کو اپنے کیفر کردار تک پہنچانا مردان پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔