بنک ڈیفالٹ کیس کی آئندہ سماعت میں نیب کو دلائل مکمل کرنے کا حکم

 
0
548

اسلام آباد اگست 29(ٹی این ایس)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف بنک ڈیفالٹ ریفرنس میں نیب کو آئندہ سماعت میں دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔بنک ڈیفالٹ ریفرنس کی سماعت بدھ کے روز احتساب عدالت نمبر 2کے جج محمد بشیر نے کی۔عدالت میں ملزم میاں خرم رسول عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے کی بناءپر اڈیالہ کے پٹواری اور نجی بنک کے افسران کو آئندہ سماعت میں طلب کر لیا ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکو کہا ہے کہ بنک ڈیفالٹ پرانا کیس ہے جسے سال ہوگئے ہیں ،ملزم سات سال سے عدالت میں پیش ہو رہا ہے ۔عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت میں گواہان کو بیان دینے کا پابند کیا جائے اور نیب اپنے دلائل مکمل کریں۔عدالت نے نیب کے تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 07ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔