بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی

 
0
775

اسلام آباد اگست 29(ٹی این ایس)نیپرا نے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نئے پاکستان میں حکومت نے عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا۔۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جولائی کے مہینے کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔یعنی کے وہ بجلی جو صارفین جولائی کے ماہ میں استعمال کر چکے ہیں ان پر انہیں 36 پیسے فی یونٹ کے حساب سےاضافی بل دینا پڑے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے ماہ میں بجلی کے صارفین پر آئیندہ ماہ کے بلوں 4 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایل پی جی کے بعد نئی حکومت کی صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (((نیپرا))) کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسی کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ نیپرا کے مطابق درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جولائی میں فی یونٹ بجلی کیپیداواری لاگت کا اوسط تخمینہ 4 روپے 98 پیسے مقرر تھا تاہم فی یونٹ بجلی کی اوسط فیول لاگت 5 روپے 60 پیسے رہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق جولائی میں 24.51 فیصد بجلی ایل این جی پر پیدا کی گئی جب کہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی نیپرا کے مطابق نیوکلیئر ذرائع سے 5.35 فیصد اور ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جولائی میں مجموعی طور پر پونے 14 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔