رشتوں کے تقدس کا سب سے بڑا درس میدان کربلا سے ملتاھے۔علامہ اکبر کاظمی ودیگرکا ڈاکٹر مبارک علی برسی تقریب سےخطاب

 
0
125

اسلام آباد 12 جون 2022 (ٹی این ایس): والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری بھی عبادت ہے،ڈاکٹر مبارک علی ایک شہید مظہر علی مبارک کے والد تھے شہید کی موت قوم کی حیات ھے,رشتوں کے تقدس کا سب سے بڑا درس ہمیں میدان کربلا سے ملتاھے۔ واقعہ کربلا سے ھمیں رشتوں کا احترام سمجھ میں آتاھے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ غلام علی اکبر کاظمی خطیب جامع مسجد جعفریہ۔مولانا نئیر عباس خطیب جامعہ مسجد قصرعباس۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں رضوان فریدی۔فخر عباس۔اسد رضا۔حسین شاہ اور دیگر نے سماجی شخصیت ۔ڈاکٹر مبارک علی اور حکیم نیاز علی کی برسی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا کو اس زاویہ سے دیکھنا بہت ضروری ھےاس سے ھمیں رشتوں کے احترام کا تقدس سمجھ میں آتاھےانہوں نے کہاکہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری بھی عبادت ہے،

والدین کا مقام و مرتبہ اس قدر اہم ہے کہ توحید و عبادت کے بعد اطاعت و خدمت والدین کو ضروری قرار دیا گیا,ا ‘اللہ تعالیٰ پوری زندگی والدین کے لئے دعا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا (ترجمہ) اور تو کہہ کہ اے میرے رب میرے والدین پر رحم کر جس طرح بچپن میں انہوں نے میری تربیت کی۔”نہوں نے کہاوالدین درحقیقت انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہمارا وجود والدین کی وجہ سے ہوتا ہے ، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ہے۔محبت کا جذبہ فطری طور پر بدرجہ اتم والدین کو عطا کیا گیا ہےانہوں نے کہاکہماں باپ کی ضروریات زندگی کا خیال رکھنا اولاد کے ذمہ فرض ہے۔ والدین کے سامنے اونچی آواز میں بات نہ کی جائے، ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائے، انہیں آرام و سکون پہنچانے کی کوشش کی جائے، ان کا ذکر اچھے الفاظ میں کیا جائے۔ کثرت سے والدین کے لیے دعا مانگی جائے: ”” اے میرے پروردگار تو ان پر رحمت فرما، جیسا کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا۔ انہوں نے کہاکہ باپ دنیا میں اللہ رب العزت کی عظیم نعمت ہے۔ انسان جو کچھ بھی ہے والد ہی کی وجہ سے ہے۔ والد اپنی اولاد کی پرورش کے لیے اپنی جان تک لڑادیتا ہے۔ وہ اپنی ساری زندگی اولاد کی راحت رسانی میں صرف کردیتا ہے۔