راولپنڈی:نشئی  شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

 
0
749

راولپنڈی، ستمبر 01 (ٹی این ایس):تھانہ شمس کالونی کی حدود میں تیزاب گردی کے ایک  واقعہ  میں شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

پمز میں زیر علاج متاثرہ خاتون زہرہ بی بی کے عزیزوں نے بتایا کہ وہ  کھانا بنا رہی تھی کہ شوہر نوید حسین نے آکر اس کے  چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

انھوں نے بتایا  کہ متاثرہ خاتون جو اٹھ سال سے اپنے بچے کیساتھ اکیلی رہ رہی تھی کاخاوند ہر وقت  نشے کی حالت میں رہتا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔