سول اسپتال سجاول میں دواؤں کی قلت سمیت غریبوں کو بہتر علاج  نہ ملنے پر شہریوں کی شکایات پر  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو تعلقہ سول اسپتال سجاول کا دورہ

 
0
571

ڈاکٹروں اسپتال عملہ کیخلاف شکایات کے انبار پر سخت برہمی کا اظہار

سجاول، ستمبر 01 (ٹی این ایس):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سول اسپتال سجاول میں دواؤں کی قلت سمیت غریبوں کو بہتر علاج  نہ ملنے پر شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اچانک تعلقہ سول اسپتال سجاول کا دورہ  کیا اور تمام متعلقہ شعبوں کا جائزہ لینے سمیت مریضوں سے ملاقت کرکے شکایات سنی اور ڈاکٹروں اسپتال عملہ کیخلاف شکایات کے انبار پر سخت برہمی کا اظہار  کیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ہیڈ کواٹر کی اسپتال کی لیبارٹری،الٹرا ساونڈ ایکسرے سسٹم سمیت اہم شعبے بند ہونے پر ڈی ایچ او سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فری اور معیاری علاج کی سھولت کو یقینی بنایا جائے اور موجودہ حکومت سندھ کی اولین ترجیع ہے،انھوں نے کہاکہ تعلقہ اسپتال کو سجاول کو عنقریب ضلع کی ہیڈ کواٹر سول اسپتال کا درجہ دیا جائے گا اور اسپتال میں صفائی کا نظام درست کرنے سمیت فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایہ جائے گا جس سے غریبوں کو رلیف فراہم ہو سکے،انھوں نے کہاکہ سرکاری اسپتال میں دور علاقاجات سے فری علاج معالجے کے لیے آنے والی خواتین مریضوں نے بازاری پرچی کے زور سمیت نجی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرانے کی شکایات کیں ہیں جو زیادتی کسی صورت برداش نہیں کی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تین صوبوں میں حکومت ہے ان کو ویسے ہی جیتنا ہے باقی ہم متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہیں،اور صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہمارا حق ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت کے آنے کا سن کر عملے کو الرٹ اور اسپتال میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔