رحیم یار خان: چک 45/A میں میں مقامی نوجواں نے 9 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی

 
0
592

تھانہ تبسم شہید کے SHO یسین گجر نے  ملزم کے قریبی عزیزواقارب کو گرفتار کرنے کے بعد بھاری رقم لیکر  چھوڑ دیا

متاثرہ بچی کے خاندان کی جانب سے پولیس کیخلاف احتجاج کا اعلان

رحیم یار خان، ستمبر 01 (ٹی این ایس): 9/10 سالہ معصوم حواء کی ایک اور بیٹی درندہ صفت وحشی کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوگئی۔

یہ سانحہ  گذشتہ  شام رحیم یار خان  کے چک 45/A میں پیش آیا جہاں کے رہائشی محمد ارشاد کی معصوم بچی  کو ایک مقامی نوجوان  کھیتوں میں  لے جاکر زیادتی  کی۔

اطلاعات کے مطابق  صبا نا می متاثرہ بچی قرآن پاک پڑھنے محلے کے قاری کے پاس گئی کہ اس دوران  محمد ارشد جٹ  اسے  کو لیکر قریبی کھیتوں میں لے گیا۔بچی کی چیخ و پکار سننے  پر اہل علاقہ اکھٹے ہوئے جس کے بعد  بد کار ارشد جٹ پر موقع سے فرار ہوگیا۔

بچی کے والد محمد ارشاد کی تحریری درخواست پر تھانہ تبسم شہید میں ملزم کیخلاف FIR نمبر 187/18 زیر دفعہ 376، 511 ت پ درج کر لی گئی ہے تاہم  نہ صرف تحصیل ہسپتال لیاقت پور میں تعینات لیڈی ڈاکٹر صبا قیوم  کی  طرف سے متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ ابھی تک سی جارہی ہے  بلکہ تھانہ تبسم شہید کے SHO یسین گجر ملزم کے قریبی عزیزواقارب کو گرفتار کرلیا مگر بعد ازاں بھاری رقم لیکر  انھیں چھوڑ دیا جس کے  بعد متاثرہ بچی کے خاندان کی جانب سے پولیس کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا۔