بلوچ نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت باعث فخر ہے،میر سرفراز بگٹی

 
0
321

کوئٹہ دسمبر 19 (ٹی این ایس) صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچ نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت باعث فخر ہے اور آج کا دن بلوچستان کیلئے انتہائی اہم ہے بلوچستان کے بلوچ او رپشتون نوجوان بڑی تعداد میں فوج میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ ای ایم ای سینٹر میں پاک فوج میں شامل ہونیوالے بلوچ ریکروٹس کے آٹھویں بیچ کی پاؤسنگ آؤٹ پریڈ شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے شکرگزار ہے کہ بلوچوں کو قومی دھارے میں لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد،قوم پرست جو بیرون ملک میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پاک فوج کے بارے میں جو الفاظ استعمال کررہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے،کوہلو کے نوجوان ریکروٹ کا پہلی پوزیشن لینا حیر بیار کے لئے شرم کا مقام ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا وطن ہمیں اس سے پیار ہے اور اسکی خاطر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہماری پہچان پاکستان سے ہیں بیرون ملک میں بیٹھے ہوئے نام نہاد قوم پرست کی کوئی حیثیت نہیں وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اس قسم کے بیانات دیتے ہیں۔