کوئٹہ ،دسمبر19(ٹی این ایس): کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ،ْبم ڈسپوزل اسکواڈ نے 15 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں بم کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز ،ْپولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا جس پر عملے نے 15 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردوں کی ایک اور کارروائی کو ناکام بنا دیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی۔ گزشتہ روز بھی سریاب روڈ پر ٹریک کے قریب نصب بم کو بروقت ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔