پاکستان میں خراب معاشی صورتحال اور بیروزگاری میں اضافے کی وجہ سے شہریوںمیں ترک وطن کے رجحان میں اضافہ

 
0
465

 

لاہور، دسمبر19(ٹی این ایس): پاکستان میں خراب معاشی صورتحال اور بیروزگاری میں اضافے کی وجہ سے شہریوںمیں ترک وطن کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے -ماہرین کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں شہری بہتر سماجی اور اقتصادی مستقبل کی خاطر ترک وطن کرتے ہوئے ترقی یافتہ مغربی ممالک، خاص کر یورپ کی طرف قا نو نی یا غیر قانونی نقل مکانی کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان سے ترک وطن کا سبب بننے والے مسائل اندرونی ملک پائے جاتے ہیں تاہم نوجوان اس کے حل بیرون ملک تلاش کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان کو اپنے بیرون ملک مقیم شہریوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم کی صورت میں سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں عام شہری، خاص طور پر نوجوان مرد، اندرون ملک پائے جانے والے طرح طرح کے مسائل کا حل اس طرح نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے پاس فوری حل یہی ہوتا ہے کہ کسی نہ طرح ترک وطن کر کے زیادہ تر امریکا، کینیڈا یا پھر کسی یورپی ملک چلے جائیں۔اس سلسلے میں ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ مغربی ممالک خاص کر یورپ کی جانب ترک وطن کی اہم وجہ معاشی حالات ہیں۔