سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت

 
0
1057

کوئٹہ، جولائی 14 (ٹی این ایس): نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی

موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان،علاؤالدین مری، دیگر صوبائی وزرا سمیت چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس نے شرکت کی،نماز جنازہ میں انکے بھائی،رشتے دار اوراہل علاقہ بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا ،جس میں 128سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچے تھے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف کی آمد سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے ساروان ہاؤس پہنچ کر اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی سے ملاقات کی اورشہید سراج رئیسانی کے بھائیوں سے سانحہ مستونگ پر اظہار افسوس کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔آرمی چیف سانحہ مستونگ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔