پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ سعد رفیق نیب کے سامنے پیش

 
0
737

لاہوراگست 29(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے اور آج انہیں پوچھ گچھ کےلئے طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کےخلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔