بیوروکریسی میں ردوبدل، مزید پانچ اعلیٰ افسران کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 
0
906

اسلام آباد، اگست 29 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے مزید پانچ اعلیٰ افسران کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری الگ الگ نوٹفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کی سروت طاہرہ حبیب کو سیکرٹری فیڈرل ٹیکس امبڈسمین تعینات کر دیا گیا۔اسی طرح گریڈ 22 کے اظہر علی چاہدری کو سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن اور گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی تعینات کر دیا گیا۔جبکہ گریڈ 22 کے چوہدری مبارک علی اور حامد ہارون کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔