شیخ رشید احمد نے نیوز چینل کےکیمرہ مین  سے بدسلوکی اور اسکے پیشہ وارانہ آلات کو تورنے پر معافی مانگ لی

 
0
404

اسلام آباد، اگست 29 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز چینل کےکیمرہ مین  سے بدسلوکی اور اسکے پیشہ وارانہ آلات کو تورنے پر معافی مانگ لی ہے۔

یاد رہے کہ  22 اگست کو نومنتخب وفاقی وزیرِ ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ان  کی رہائش گاہ پر ملنے آنے والی بزرگ خاتون سے بدسلوکی کی تھی اور ساتھ ہی اسکی ویڈیو بنانے والے رپورٹر کا موبائل فون بھی تور  توڑ دیا تھا۔

مذکورہ غریب بزرگ خاتون وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد سے ملنے کے لیے ان کی رہائش گاہ لال حویلی پہنچی تو گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا،گارڈز کی جانب سے روکے جانے پر خاتون نے شور مچایا اور رونا بھی شروع کردیا، تاہم اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے گھر سے باہر آگئے اور خاتون کو دھکا دے دیا۔

ان کی رہائش گاہ سے کچھ دور کھڑے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے کیمرہ مین وہاں موجود تھے جنہوں نے یہ منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

اس حوالے سے  ٹی وی چینل 24 نیوز  کے  کیمرہ مین عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈنگ کے بعد جب وہ باہر آ کر سیٹلائٹ وین میں بیٹھے تو لال حویلی کے دروازے پر ایک بزرگ خاتون سیکورٹی عملے سے اندر جا کر شیخ رشید سے ملنے کیلئے بضد تھی کہ اسی دوران شیخ رشید باہر آئے اور دروازے پر ہی اونچی آواز میں بزرگ خاتون سے گفتگو کر نا شروع کر دی ۔

عاقب نے مزید بتایا کہ ‘میں نے اسی دوران اپنا فون آن کر کے ویڈیو بنائی کہ شیخ رشید نے وڈیو بناتے ہوئے دیکھ لیا ،شیخ رشید اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ میرے قریب آئے اور بولے کہ تم ویڈیو بنا رہے ہو، یہ کہہ کر میرے ہاتھ سے فون چھین کر کنکریٹ کے بلاک پر دے مارا،جب موبائل نا ٹوٹاتو شیخ رشید کے سیکرٹری جاوید قریشی نے میرا فون اٹھا کر اس میں سے بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کی اور پھر مجھے واپس کیا۔

شیخ رشید نے ابتداء میں  ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تاہم اب یہ جانتے ہوئے کہ ان کی یہ سنگین غلطی چھپ نہ سکی ، صحافیوں کی انجمن راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس  نے ان کے خلاف احتجاج  کی کا بھی دیدی ہےاور یہ کہ  اگر انھوں نے اکڑ دکھائی تو ان کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، موصوف نے  صحافیوں کی انجمن راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس سمیت مذکورہ کیمر مین کو بلا کر ان سے معافی مانگی اور نقصان  ہورا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔