راولپنڈی: سینئر ڈرگ انسپکٹر  کے عملہ کے ہمراہ  چھاپے، کئی غیر قانونی  کلینکس اور ڈرگ سٹورز سیل متعلقین کے خلاف کیسز درج 

 
0
814

راولپنڈی، اگست 29 (ٹی این ایس): سینئر ڈرگ انسپیکٹر  سردار صابر احمد نے نجی طور پر چلائے جانے والے کئی غیر قانونی صحت کے مراکز  اور ادویات کی دکانوں کو بند کرکے ان کے متعلقین کے خلاف کیسز درج  کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر   نے  سرائے خربوزہ میں قائم کئی غیر قانونی کلینکس اور ڈرگ سٹورز پر عملہ کے ہمراہ چھاپے مارے۔ ٹیم نے الخدمت میڈیکل سٹور کو لائسنس کے بغیر، خدمت  نامی میڈیکل سنٹر کو ایک غیر سند یافتہ عطائی ،  کیپٹل فارمیسی کو غیر معیاری سٹوریج اور غیر سند یافتہ  شخص اور سلیم ڈینٹل کئیر کو بھی  غیر معیاری صفائی اور ایک عطائی کی طرف سے  چلائے جانے  پر سیل کر دیا گیا۔ ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی ڈاکٹروں نے یہ کلینکس اپنے نام پر کھلوائے ہیں جبکہ انھیں عطائیوں اور غیر سند یافتہ افراد کے ذریعہ چلاتے یا کرائے پر دے رکھے ہیں۔ ٹیم نے ان سمیت کئی افرد کے خلاف کیسز  بنالئے ہیں جنھیں کوالٹی کنٹرول بورڈ  کے سامنے پیش کر نے کے بعد سے اجازت طلب کرکے باقاعدہ  عدالت میں قانونی چارہ کی جائے گی۔